السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے اپنی ماں کے چچا یاماموں،یا باپ کے چچا یا ماموں کے سامنے چہرہ کھولنا جائز ہے؟یعنی کیا یہ اشخاص اس کے محارم ہوں گے؟جبکہ مجھے کہاگیا ہے کہ یہ عورت ان کے فروع سے شمار ہوگی،اور وہ عورت کی ماں یا اس کے باپ کے اصول شمار ہوں گے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں جب عورت کی ماں یا اس کے باپ کا حقیقی،علاتی یا اخیافی چچا ہو یا اسی طرح ماموں ہوتو وہ عورت کے محارم میں شمار ہوگا کیونکہ تمہارے باپ کا چچا تمہارا چچاہے اور تمہارے باپ کاماموں تمہارا ماموں ہے ،اور اسی طرح تمہاری ماں کا چچا اوراس کا نسبی ماموں تمہارا چچا اور ماموں ہوگا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب