السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت زناکاری کے نتیجہ میں حاملہ ہوئی،اس کے ولی نے چاہا کہ وضع حمل سے پہلے اس عورت کا نکاح اس سے زنا کرنے والے کے ساتھ کردے کیونکہ ان کا کہنا یہ ہے کہ یہ حمل قابل احترام نہیں ہے ۔کیا اس سے عورت کی اس مرد سے شادی جائزہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس مرد کی اس عورت سے شادی جائز نہیں جب تک کہ وہ عورت توبہ نہ کرے اور وضع حمل کے ساتھ اپنی عدت مکمل نہ کرے اس لیے کہ دونوں پانی نجاست وطہارت،پاکیزگی اور خباثت میں اور دونوں وطی حلت وحرمت میں مختلف ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب