سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(474) زنا سے بچنے کی ترکیب

  • 1932
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1858

سوال

(474) زنا سے بچنے کی ترکیب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی شادی شدہ ہے بچوں والا ہے مگر اس میں ایک بہت سخت کمزوری ہے نماز پانچ وقت پڑھتا ہے دینی علم سے بھی دلچسپی ہے مگر زنا سے کوشش بسیار کے باوجود نہیں بچ سکتا برائے مہربانی کوئی عمل بتائیں کہ اس گناہ گار انسان کی اس حرکت سے جان چھوٹ جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انہیں زنا سے منع کرنے والی آیات اور احادیث سنائیں ، جہنم کے عذاب سے ڈرائیں نیز انہیں یاد دلائیں کہ جس عورت سے وہ زنا کرتے ہیں وہ  عورت آخر کسی کی بیٹی ہے کسی کی بہن ہے وغیرہ وغیرہ تو انہیں یہ بات گوارا ہے کہ کوئی آدمی ان کی بیٹی یا بہن یا پھوپھی یا خالہ یا ماں یا بھتیجی یا بھانجی یا بیوی سے زنا کرے ؟ تو جب انہیں یہ چیز گوارا نہیں تو پھر خود کیوں دوسرے کی عزت پر ڈاکہ ڈالتے ہیں رسول اللہﷺ کافرمان ہے

«لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی يُحِبَّ لِأَخِيْهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِه»(متفق عليه بحواله مشكوة كتاب الادب باب الشفقة والرحمة على الخلق)

’’نہیں ایمان والا ہو سکتا تم میں سے ایک یہاں تک کہ پسند کرے واسطے اپنے بھائی کے جو پسند کرتا ہے اپنے لیے‘‘

«لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاﷲ» کثرت سے پڑھتے رہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 327

محدث فتویٰ

تبصرے