السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دی جب وہ اس کے بچے کو دودھ پلا رہی تھی پھر وہ عورت آٹھ مہینے مطلقہ رہی پھر اس نے ایک اور آدمی سے شادی کر لی ۔اس کے پاس وہ مہینہ بھر رہی تو اس نے بھی اس عورت کو طلاق دے دی پھر یہ تین مہینے مطلقہ رہی اور اتنے عرصے میں اس کو حیض نہیں آیا نہ پہلے آٹھ مہینوں میں نہ دوسرے خاوند کے پاس رہنے کی مدت میں اور نہ ہی آخری تین مہینوں میں پھر اس عورت کے بچے کے باپ اور اس عورت کو طلاق دینے والے نے اس سے شادی کر لی۔ کیا یہ دونوں عقد درست ہیں یا ان میں سے ایک درست ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نہ پہلا عقد درست ہے اورنہ دوسرا بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ پہلے شوہر کی عدت پوری کرے پھر دوسرے خاوند کی عدت گزارے اور پھر دونوں عدتوں کے ختم ہونے کے بعد وہ جس سے چاہے شادی کرلے۔(واللہ اعلم (ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب