سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(463) گم شدہ خاوند والی بیوی کے عقد ثانی کا حکم

  • 19311
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 618

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی طویل عرصہ اپنی بیوی سے غائب رہا حتیٰ کہ بیوی کو گمان ہوا کہ وہ گم ہو گیا ہے لہٰذا اس کی بیوی نے کسی اور خاوند سے شادی کرلی اور اس خاوند سے بچہ بھی جنم دیا ۔ کچھ سالوں کے بعد اس کا پہلا خاوند واپس آگیا تو اس کا دوسرے خاوند کے ساتھ نکاح بحال رہے گا یا فسخ ہو جائے گا؟اور کیا پہلا خاوند اپنی بیوی کو واپس لینے کا حق رکھتا ہے؟ اگر اس کے لیے یہ جائز ہے تو کیا اب اس کو نیا نکاح کرانا پڑے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلہ کو مفقود کی بیوی سے شادی کرنے کا حکم دیا گیا ہے پس جب خاوند گم ہو گیا اور اس کے تلاش کی مدت ختم ہوگئی پھر اس کی موت کا حکم لگادیا گیا اور بیوی نے اس خاوند کی عدت گزاری اور دوسرے خاوند سے شادی کرلی تو مرد کو اختیار ہے کہ یا تو اس دوسری شادی کو بحال رہنے دے یا اپنی بیوی کو اپنی طرف لوٹا لے۔ اگر یہ شادی اپنے حال پر باقی رہنے دی جائے تو معاملہ ظاہر ہے اور یہ عقد نکاح ہے لیکن اگر خاوند اس کو اختیار نہ کرے اور اپنی بیوی کو واپس لینا چاہے تو اس کی بیوی اس کو واپس مل جائے گی لیکن وہ اس کی دوسرے خاوند سے عدت ختم ہونے سے پہلے اس سے وطی نہیں کرے گا اور اس عورت کو پہلے خاوند کے ساتھ نیا عقد کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کو باطل کرنے والی کوئی چیز نہیں پائی گئی کہ وہ نئے نکاح کی محتاج ہو۔

رہا دوسرے خاوند سے اس کا بچہ تو وہ شرعی بچی ہے وہ ماں کے واسطے سے اپنے باپ کی طرف منسوب ہوگا کیونکہ وہ ایسے نکاح سے پیدا ہوا ہے جس کی اجازت دی گئی تھی (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 401

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ