سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(461) عورت کے ساتھ ہمبستری کرنے کے راز کو افشا کرنا

  • 19309
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 894

سوال

(461) عورت کے ساتھ ہمبستری کرنے کے راز کو افشا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کے بستر یعنی ہمبستری کے راز کو افشا کرنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں ہے:

"إن من شرار الناس الرجل يفضي إلى المرأة وتفضي إليه فينشر سرها"[1]

"لوگوں میں سے بدترین آدمی وہ ہے جو ا پنی بیوی کے پاس گیا اور اس کی بیوی اس کے پاس آئی تو پھر وہ(اپنی اس ملاقات کے) راز کو پھیلاتاہے۔"

یعنی میاں بیوی کی ازدواجی زندگی میں کھیل کود اور ہمبستری کے دوران جو باتیں میاں سے یا اس کی بیوی سے سرزد ہوتی ہیں وہ امانت ہیں،اور ان باتوں کو وہی لوگ بتایا کرتے ہیں جن میں مروت اور انسانیت نہیں اور جو عقل کے کمزور ہیں۔یہ بہت بری معاشرت ہے۔(محمد بن ابراہیم)


[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث(1437)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 397

محدث فتویٰ

تبصرے