السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب بیوی اپنے شوہر سے ظہار کرے تو کیا یہ ظہار شمار کیا جائےگا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اصحاب حنابلہ نے بیوی کو اس پر ظہار کاکفارہ واجب ہونے میں تو شوہر پر قیاس کیا ہے مگر ظہار کے واجب ہونے میں اس پر قیاس نہیں کیا۔یہ ایک ایسا قیاس ہے جو متناقص بھی ہے اور قرآن کے ظاہر کے خلاف بھی بلاشبہ قرآن میں ذکر ہونے والے کفارے کا حکم اس ظہار پر لگتا ہے جو خاوند بیوی سے کرے۔امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے ایک دوسری صحیح روایت اسی موقف کی تائید میں مروی ہے۔(السعدی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب