السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک دوشیزہ تقریباً انتیس سال کی ہو چکی ہے اس نے دس بچے پیدا کیے جبکہ آخری بچے کی پیدائش پر آپریشن کی نوبت آگئی آپریشن سے پہلے اس نے اپنے شوہر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی نس بندی کروادے کیونکہ وہ صحت کے پیش نظر مزید بچے پیدا نہیں کر سکتی جب وہ مانع حمل گولیاں استعمال کرتی ہے تو یہ اس کی صحت پر برااثر ڈالتی ہیں اس کے شوہر نے مذکورہ عمل کی اجازت دے دی کیا مذکورہ عورت اور اس کا خاوند اس معاملے میں گناہگار تو نہیں ہوں گے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ عمل جراحت میں کوئی حرج نہیں جب ڈاکٹر حضرات یہ رپورٹ دیں کہ اس عورت کے لیے مزید بچے پیدا کرنا نقصان دہ ہے مگر ایسا کرنے کے لیے خاوند کی اجازت لینا ضروری ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب