سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(439) بیوی کے لیے خاوند کی خدمت کی اجرت لینے کا حکم

  • 19287
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 774

سوال

(439) بیوی کے لیے خاوند کی خدمت کی اجرت لینے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے اپنے خاوند سے اس پر جو وہ کھانا وغیرہ تیار کرتی ہے اجرت لینا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے واجب ہے کہ بغیر اجرت کے وہ خدمات سر انجام دے جو اس کے ملک میں عورتیں خدمات سر انجام دیاکرتی ہیں کیونکہ جو چیز ملک میں معروف ومتعارف ہے وہ مشروط کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے ملکوں میں یہ معمول ہے کہ عورت ہی کھانا وغیرہ پکاتی ہے لہذا یہ اس پر واجب ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 376

محدث فتویٰ

تبصرے