السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس عقد ایجاب وقبول کرنے والے کے متعلق دین کی کیا رائے ہے ،کیا اس کی بیوی اس کے سامنے زیب وزینت ظاہر کرسکتی ہے؟کیا اس کی ماں اسکے سامنے اپنا چہرہ ظاہر کرسکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ جائز ہے۔اس کی ماں کا اس کے خاوند کے سامنے اپنا چہرہ ظاہر کرناجائز ہے اگر وہ سمجھتی ہے کہ نقاب واجب ہے کیونکہ بیٹیوں سے نکاح کرنا ان کے ماؤں کو ہمیشہ کے لیے حرام کردیتا ہے جبکہ ماؤں سے جماع کرنا ان کےبیٹوں کوحرام کرتاہے،لیکن بعض علماء اس میں استثنا کرتے ہیں مگر یہ عام اہل علم کا مذہب ہے۔رہا اس کا پہلا حصہ تو اس پر اجماع ہے کہ بیٹیوں سے عقد نکاح کرنے سے ہی ان کی مائیں حرام ہوجاتی ہیں۔(محمد بن عبدالمقصود)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب