سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(410) یتیم بچی کا اس کی اجازت کے بغیر نکاح کرنے کا حکم

  • 19258
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1085

سوال

(410) یتیم بچی کا اس کی اجازت کے بغیر نکاح کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یتیم بچی کا اس کی اجازت کے بغیر نکاح جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یتیم بچی کا نکاح اس کا بھائی اس کی اجازت کے بغیر نہ کرے۔اور بیوہ کی اجازت یہ ہے کہ وہ بول کر اجازت دے اور کنواری عورت کی اجازت یا تو کلام کے ساتھ ہے یا خاموش رہنے کے ساتھ کہ وہ بول کر انکار کرےنہیں یا وہ کہے کہ وہ  راضی ہے تو اس کی اجازت پر گواہی کی ضرورت نہ ہوگی،الا یہ کہ جب ڈر ہوکہ اس کا بھائی یا ولی اس کو نکاح پر مجبور کررہے ہیں تو پھر اس کی اجازت پر گواہی کاہوناضروری ہے۔(السعدی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 350

محدث فتویٰ

تبصرے