سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(409) باپ نے اپنی نابالغ بچی کسی کو ہبہ کردی،باپ کے فوت ہونے اور بچی کے بالغ ہونے کے بعد بچی نے اس ہبہ سے انکار کردیا

  • 19257
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 595

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس بچی کا کیا حکم ہوگا جس کو اس کے باپ نے کم سنی میں ایک آدمی کو ہبہ کردیا،پھر اس کاباپ تو فوت ہوگیا اور اس بچی نے بالغ ہونے کےبعد باپ کے اس ہبہ سے انکار کردیا اور وہ اس آدمی سے راضی نہ ہوئی جس کو اس کے باپ نے ہبہ کیا تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب معاملہ ایسے ہی ہے جیسے بیان کیا گیا ہے تو مذکورہ ہبہ کے ذریعہ سے شادی درست نہ ہوگی اور صرف اتنے سےہی وہ بچی اس آدمی کی بیوی نہیں بن جائےگی کیونکہ اس میں عقد نکاح کی شرطیں موجود نہیں ہیں۔(محمد بن ابراہیم)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 350

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ