سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(407) عورت کا اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ نکاح کرنے پر راضی ہو جانے کا حکم

  • 19255
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 660

سوال

(407) عورت کا اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ نکاح کرنے پر راضی ہو جانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت ایک ایسے مرد سے نکاح کرنے پر  راضی ہوگئی جو اس سے عمر میں بڑا ہے،اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمیں آپ کا خط ملا جس میں آپ نے یہ ذکر کیا ہے کہ آپ کو اپنی عمر سے  چھوٹی لڑکی کے ساتھ نکاح کااتفاق ہورہاہے۔اور اس کی عمر اکیس سال ہے جب کہ آپ کی عمر باون سال ہے اور اس نے آپ سے موافقت کرلی ہے اور وہ اس کے گھر والے اس پر راضی ہیں بعض لوگوں نے اس شادی پر اس لڑکی کے آپ سے کم سن ہونے کی وجہ سے اعتراض کیاہے اور آخر تک جو آپ نے خط میں وضاحت کی میں نے اس کو پڑھا۔

پس اس کاجواب یہ ہے:اگرعورت راضی ہے اور وہ عاقلہ اور سمجھدار ہے اور اس کے اولیاء راضی ہیں اور آپ اس کے کفو ہیں تو اس میں کوئی شرعی مانع نہیں جو اس شادی سے روکتا ہے اور جو اس پر اعتراض کررہاہے وہ غلطی پر ہے۔(محمد بن ابراہیم)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 349

محدث فتویٰ

تبصرے