سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(393) عورت کا دوران احرام سونے وغیرہ کے زیورات پہننے کا حکم

  • 19241
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 1895

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کا دوران احرام سونے کی انگوٹھیاں وغیرہ پہننے کا کیا حکم ہے یہ جانتے ہوئے کہ وہ اکثر اوقات میں غیر محرم مردوں کے سامنے ظاہر ہو جاتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت احرام کی حالت میں جو چاہے سونا پہنے اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ وہ اسراف کی حد کو نہ پہنچے حتی کہ وہ ہاتھوں میں انگوٹھیاں اور کنگن بھی پہن سکتی ہے لیکن وہ سونا پہننے کی حالت میں فتنے میں واقع ہونے کے ڈر سے اجنبی مردوں سے اس کو چھپا کررکھے ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 336

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ