سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(382) حائضہ کے لیے مسجد حرام میں داخل ہونے اور دوران طواف حیض محسوس کرنے کا حکم

  • 19230
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 602

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حائضہ کے لیے مسجد حرام میں داخل ہوناجائز ہے کہ نہیں؟ اورجب وہ دوران طواف خون حیض کو محسوس کرے تو وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حائضہ کے لیے مسجد حرام میں داخل ہونا جائز نہیں ہے ہاں وہ اس میں صرف گزر سکتی ہے لیکن اس میں طواف سماع ذکر تسبیح و تہلیل کے لیے رکنا جائز نہیں ہے۔ اور جب وہ دوران طواف خون حیض کو اترتا ہوا محسوس کرے تو جب تک اس کو واضح طور پر حیض کے آجانے کا یقین نہ ہو جائے وہ اپنا طواف جاری رکھے پھر جب اسے یقین ہوجائے کہ اس کا حیض جاری ہوگیا ہے تو اس واجب ہے کہ وہ طواف کو چھوڑ کر لوٹ جائے اورپاک ہونے تک انتظار کرے۔ پس جب وہ پاک ہو جائے تو نئے سرے سے طواف شروع کرے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 329

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ