سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(377) ایک عورت مکہ آنے کے بعد حائضہ ہوئی،اسکے گھر والے مکہ سے روانہ ہونا چاہتے ہیں،کیا وہ اس کا انتظار کریں؟

  • 19225
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 564

سوال

(377) ایک عورت مکہ آنے کے بعد حائضہ ہوئی،اسکے گھر والے مکہ سے روانہ ہونا چاہتے ہیں،کیا وہ اس کا انتظار کریں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس  عورت کا کیا  حکم ہے جو  مکہ  پہنچے کے بعد حائضہ ہوگئی؟اس کے گھر والے مکہ سے سفر کرنے کاارادہ رکھتے ہیں توکیا وہ انتظار کریں گے یا سفر پر روانہ ہوجائیں گے،خواہ سفر چھوٹا ہویا بڑا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب عورت کو طواف سے پہلے حیض آجائے تو وہ پاک ہونے تک وہیں(مکہ میں) رکی رہے،پھر وہ عمرہ مکمل کرنے کے لیے طواف کرے،الا یہ کہ اس نے احرام کی معذوری کی شرط لگاتے ہوئے کہا ہو:اگر مجھے کوئی رکاوٹ پیش آجائے تو جہاں مجھے کوئی رکاوٹ روکے  گی میں وہیں حلال ہوجاؤں گی،تو وہ اس حالت میں حلال ہوجائے اور اپنے  گھر والوں کے ساتھ روانہ ہوجائے،اس پر کوئی حرج نہیں ہوگا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح  العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 327

محدث فتویٰ

تبصرے