سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(369) عورت کے دوران حج برقع اور نقاب پہننے کا حکم

  • 19217
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 623

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 دوران احرام عورت کے برقع اور نقاب پہننے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے احرام والی عورت کونقاب پہننے سے منع فرمایاہے اور برقع پہننا بالاولیٰ منع ہے،اس بنا پر وہ مکمل طور پر چادر کے ساتھ اپنا چہرہ ڈھانپے گی جب اس کے آس پاس اجنبی مرد ہوں لیکن جب اس کے آس پاس اجنبی مرد نہ ہوں تو وہ اپنا چہرہ کھول لے گی،یہی افضل اور سنت ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 321

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ