السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب طواف افاضہ طواف وداع تک موخر ہوجائے تو کیا طواف وداع طواف افاضہ سے کفایت کرجائے گا؟کیا ایک طواف ہی کافی ہے یا میں اب دو طواف کروں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب اس نے مکہ سے لوٹتے وقت طواف افاضہ نہ کیا اور اس کی طرف سے طواف وداع پر اکتفا کیا تو یہ اس سے کفایت کرجائے گا اگرچہ اسکے بعد سعی واقع ہو،جیسا کہ اسکے حج تمتع کرنے کی صورت میں ہے۔اور اگر وہ دوبارہ طواف وداع کرلے تو یہ افضل اور بہتر ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب