سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(359) حج کرنے والے بچوں پر ہدی کا حکم

  • 19207
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 653

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بچوں پر ہدی کرنا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص اپنے بچوں میں سے کسی کو حج کروانے کا ارادہ رکھتا ہوتو اس پر لازم ہے کہ وہ بچے پر اسی طرح احکام حج منطبق کرے جس طرح وہ اپنے نفس پر ان کو منطبق کرتا ہے اور انھی احکام میں سے ہدی بھی ہے۔

لیکن جب اسے قربانی میسر نہ ہو تو وہی حکم لاگو ہو گا جو قربانی نہ ہونے کی صورت میں اس کے نفس پر لاگو ہوتا ہے یعنی وہ اس کی طرف سے روزے رکھے۔ ہمیں تو قرآن و سنت سے استنباط کرتے ہوئے یہی سمجھ آتی ہے۔ واللہ اعلم (علامہ ناصرالدین البانی رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 314

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ