سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(357) منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے یا سنت مؤکد؟

  • 19205
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 787

سوال

(357) منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے یا سنت مؤکد؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے یا سنت مؤکد؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے نزدیک راجح بات یہ ہے کہ منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے کیونکہ ہم کو یہ بات پہنچی ہے کہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے معذور لوگوں کے علاوہ کسی کو منیٰ میں رات نہ گزارنے کی رخصت نہیں دی ہے وہ معذور لوگ مکہ میں پانی پلانے والے اور بکریوں کے چرواہے وغیرہ ہیں (علامہ ناصر الدین البانی  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 313

محدث فتویٰ

تبصرے