سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(338) حج میں عورت کے محرم کا خرچہ اس کے ذمے ہے

  • 19186
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 523

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فقہاء نے بیان کیا ہے کہ بلا شبہ حج میں عورت کے محرم کا خرچہ عورت کے ذمے ہے تو فقہاء کی اس سے کیا مراد ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فقہاء کی اس خرچے سے مراد وہی ہے جو انھوں نے صراحت کی ہے کہ عورت کے ذمہ اپنے اور اپنے محرم کا زادراہ اور سواری ہے زادراہ نام ہے ہر اس چیز کا جس کی دوران سفر ضرورت ہوتی ہے لیکن دوسری ضروریات جو اس سفر کے متعلق نہ ہوں وہ"زاد"کے مفہوم میں داخل نہیں ہیں ۔(السعدی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 299

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ