السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بیوی کا اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر فرض حج کی ادائیگی کے لیے جانے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب استطاعت حج کی شرطیں پوری ہوں تو فرض حج کرنا واجب ہو جاتا ہے اور خاوند کی اجازت استطاعت کی شرطوں میں شامل نہیں ہے اورنہ ہی خاوند کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کو فرض حج کرنے سے منع کرے بلکہ اس کے لیے مشروع یہ ہے کہ وہ اس فریضہ کی ادائیگی میں اپنی بیوی سے مکمل تعاون کرے(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب