السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک حدیث میں آتا ہے کہ عذل وادخفی ہے-(صحيح مسلم-كتاب النكاح-باب جواز الغيلة وهى وطئ المرضع وكراهة العزل)اور دوسری میں آتا ہے کہ یہودیوں نے کہا کہ عذل مؤدۃ صغریٰ ہے تو اللہ کے رسول نے فرمایا«کَذَبَتِ الْيَهُوْدُ»(جامع ترمذى-ابواب النكاح-باب ماجاء فى العزل) ان دونوں احادیث میں تعارض کا کیا حل ہے میرے علم کے مطابق ان دونوں میں کوئی تعارض نہیں ہے کیونکہ ایک میں ہے کہ یہ وادخفی ہے اور دوسری میں ہے کہ یہ مؤدۃ صغری نہیں ہے یعنی مؤدۃ صغریٰ جلی نہیں ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ صحیح سمجھے ہیں یہود نے عذل کو وادجلی قرار دیا جبکہ وہ وادجلی نہیں وادخفی ہے اس لیے رسول اللہﷺ نے ان کی تکذیب فرمائی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب