سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(328) کتنے سفر پر روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

  • 19176
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 858

سوال

(328) کتنے سفر پر روزہ چھوڑنا جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ کتنا سفر ہے جس پر روزہ چھوڑنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ سفر جس سے روزہ چھوڑنا اور نماز قصر کرنا جائز ہوتا ہے وہ تقریباً تر اسی کلومیٹر ہے۔علماء میں سے بعض نے اس مسافت کو محدود نہیں کیا بلکہ ان کے نزدیک ہر مسافت جس کو لوگوں کے عرف میں سفر کہاجاتاہو وہ سفر ہے اور  اس میں نماز قصر کرنا جائز ہوگا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  جب تین فرسخ(22کلومیٹر) سفر کرتے تو قصر نماز ادا کر تے تھے۔

حرام سفر میں نماز قصر کرنا اور روزہ افطار کرنا جائز نہیں کیونکہ نافرمانی کے سفر کے لیے رخصت لائق نہیں ہے۔ بعض اہل علم عمومی دلائل کی وجہ سے نافرمانی اور اطاعت کے سفر میں کوئی فرق نہیں کرتے ہیں۔والعلم عنداللہ(فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 287

محدث فتویٰ

تبصرے