سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(325) روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے کا حکم

  • 19173
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1130

سوال

(325) روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رمضان میں دن کے وقت بطور علاج انجکشن لگوانا روزے کو متاثر کرتاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بطور علاج انجکشن کی دو قسمیں ہیں:

پہلی قسم: اس انجکشن کی ہے جس کے ذریعے(جسم میں) غذا  پہنچائی جاتی ہے اور وہ کھانے پینے سے کفایت کرتا ہے اور وہ اسی لیے ہوتا ہے تو یہ انجکشن ر وزہ توڑدیتاہے کیونکہ نصوص شرعیہ جس معنی پر مشتمل ہیں جب وہ معنی مسئلہ کی صورتوں  میں سے جس صورت میں بھی پایا جائے گا تو اس صورت پر اس نص کاحکم لگادیا جائے گا۔

دوسری قسم:اس انجکشن کی ہے جو غذائی نہیں ہوتا،یعنی وہ کھانے پینے سے کفایت نہیں کرتا تو یہ انجکشن ر وزے کونہیں توڑتا کیونکہ یہ صورت لفظاً اور معناً اس نص کی زد میں آتی ہے،پس یہ انجکشن نہ کھانا پیناہے اور نہ ہی کھانے پینے کے معنی میں ہے۔اور اصل روزہ کاصحیح ہونا ہے یہاں تک کہ کوئی شرعی دلیل مل جائے جو اس کو فاسد قرار دے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 286

محدث فتویٰ

تبصرے