سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(307) ان عورتوں کا حکم جنہوں نے دوسرا رمضان آنے تک گزشتہ رمضان کی قضا نہیں کی

  • 19155
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 716

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض عورتوں پر دوسرا رمضان داخل ہو جا تا ہے اور انھوں نے ابھی پہلے رمضان کے دنوں کی قضا پوری نہیں کی ہوتی ان پر کیا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان پر اس عمل کی وجہ سے اللہ کے ہاں توبہ کرنا واجب ہے کیونکہ جس پر رمضان کی قضا واجب ہو اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ بلاعذر اس کو دوسرے رمضان تک مؤخرکردے دلیل اس کی عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا   کا یہ قول ہے

"مجھ پر رمضان کے روزوں کی قضا باقی ہوتی تو میں اس کو شعبان سے پہلے قضا کرنے کی طاقت نہ رکھتی۔"

یہ قول اس بات کی دلیل ہے کہ قضا کو دوسرے رمضان تک مؤخر کیا جا سکتا ہے لہٰذا اس عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس عمل پر اللہ عزوجل کے ہاں توبہ کرے اور دوسرے رمضان کے بعد چھوڑے ہوئے دنوں کی قضا پوری کرے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 274

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ