سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(300) وہ عورت جس نے بیماری کی وجہ سے روزے ترک کیے اور ان کی قضا دیے بغیر فوت ہو گئی

  • 19148
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 797

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزشتہ رمضان میں میری بیوی بائیس دن کے روزے رکھنے کے بعد بیمار ہو گئی اور اس کے آٹھ دن کے روزے چھوٹ گئے ۔ اس کی مرض شدت اختیار کر گئی اور وہ باقی روزے پورے نہ کر سکی اور رمضان کے چند دن بعد فوت ہو گئی ہمیں بتائیے کہ ہم اس کے چھوڑے ہوئے روزوں کا کیا کریں؟آپ کا انتہائی شکریہ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عورت جو ماہ رمضان میں بیمارہوگئی اور بیماری کی وجہ سے کچھ روزے چھوڑدیے اور اس کی بیماری نے طول پکڑا حتی کہ وہ فوت ہو گئی اس کے چھوڑے ہوئے روزوں کے حوالے سے اس پر کچھ واجب نہیں ہے اس لیے کہ اس نے کوتاہی نہیں کی اور نہ ہی کوتا ہی کرتے ہوئے قضا کو ترک کیا ہے بلکہ بیماری اس کے اور اسکے روزے رکھنے اور ان کی قضا دینے کے درمیان حائل ہو گئی لہٰذا اس سلسلہ میں اس کے ذمہ کچھ بھی واجب نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔

﴿لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًا إِلّا وُسعَها...﴿٢٨٦﴾... سورةالبقرة

"اللہ کسی جان کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی گنجائش کے مطابق ۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 269

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ