السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا روزے کی حالت میں بالوں پر مہندی لگانا جائز ہے۔ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ مہندی روزے دار کے روزہ کو توڑ دیتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس میں کوئی حجت نہیں ہے۔روزے کی حالت میں مہندی لگانا روزے کو نہیں توڑتا اور نہ ہی روزے دار پر کوئی اثر ڈالتاہے۔اسی طرح سرمہ لگانا،کان اور آنکھ میں دوائی کا قطرہ ڈالنا یہ تمام اشیاء روزے دار کو نقصان نہیں پہنچاتیں اور نہ ہی اس کا روزہ توڑتی ہیں۔(فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب