سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(292) حاملہ کو آنے والے خون کا حکم

  • 19140
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 731

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں رمضان کے مہینے میں  حاملہ تھی اور رمضان کے بیسویں دن مجھے تیز خون آگیا مگر میں نے نہ کچھ کھایا نہ پیا بلکہ میں روزے سے رہی لیکن میں نے ہسپتال میں چار دن کے  روزے چھوڑے اور رمضان کے بعد میں نے چھوڑے ہوئے روزے  رکھ لیے۔کیا اب میں پھر دوبارہ روزے رکھوں جبکہ بچہ ابھی تک میرےپیٹ میں ہے ؟مجھے فائدہ پہنچائیے،اللہ آپ کو فائدہ پہنچائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمہارا حمل کے دوران خون آتے ہوئے بھی روزہ رکھنا استحاضہ کی طرح تمہارے روزے کو متاثر نہیں کرتا اورتمہارا روزہ صحیح ہے،اور وہ چار روزے جو تم نے ہسپتال میں چھوڑے اور رمضان کے بعد ان کی قضا دے لی،وہ تجھے کافی ہیں اور اب تمھیں دوبارہ  وہ روزے رکھنے لازمی نہیں ہیں۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 264

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ