السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حائضہ اور نفاس و الی عورت کے روزے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حائضہ اور نفاس والی عورت پر روزہ رکھناحرام ہے اور دوسرے دنوں میں اس کی قضا دینا واجب ہے کیونکہ بخاری ومسلم میں عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت مروی ہے:
"كنا نؤمر بقضاء الصوم ولا نؤمر بقضاء الصلاة"[1]
"ہمیں روزے کی قضا کا حکم دیا جاتا مگر نماز کی قضا کرنے کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔"
یہ انھوں نے اس وقت فرمایا جب ان سے ایک عورت نے سوال کرتے ہوئے کہا:حائضہ عورت کو کیا ہے کہ وہ روزے کی قضا دیتی ہے مگر نماز کی قضا نہیں دیتی؟تو عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے وضاحت کی کہ یہ تو فیقی امور میں سے ہے جن میں صرف نص کی پیروی کی جاتی ہے۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)
[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث(335)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب