السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حائضہ اور نفاس والی عورت رمضان کے ایام میں کھا پی سکتی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں وہ رمضان کے ایام میں کھاپی سکتی ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ ان کا کھانا پینا مخفی ہو خصوصاًجب ان کے پاس گھر میں بچے ہوں کیونکہ اس سے ان کے ذہنوں میں اشکالات پیدا ہوں گے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب