السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت نے روزہ رکھا اور غروب آفتاب کے وقت اوراذان سےتھوڑاسا پہلےاسے حیض آگیا تو کیا اس کا روزہ باطل ہوجائےگا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر تو اسے غروب آفتاب سے پہلے حیض آیا تو اس کا روزہ باطل ہو گیا وہ اس کی قضا دے گی اور اگر غروب آفتاب کے بعد آیا تو روزہ درست ہے اس پر قضا نہیں ہے (سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب