سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(275) مہر مؤجل کی زکوۃ کی ادا ئیگی کا طریقہ

  • 19123
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 763

سوال

(275) مہر مؤجل کی زکوۃ کی ادا ئیگی کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے ایک عورت سے تقریباً بیس ہزار ریال حق مہر پر نکاح کیا اور حق مہر ادا نہیں کیا۔ وہ عورت اس کے پاس دس سال بغیر حق مہر وصول کیے رہی پھر شوہر نے اس کو حق مہر دے دیا تو اب وہ اس کی زکوۃ کیسے ادا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بات یہ ہے کہ اس پر ہر سال کی زکوۃ واجب ہے جب وہ غنی اور خرچ کرنے والے کے ذمہ ہو اس لیے کہ وہ رقم اس کے پاس موجود ہونے کے حکم میں ہے لیکن جب وہ اس کو اپنے قبضہ میں لے گی تو وہ اس کی زکوۃ ادا کرے گیاگر چاہے تو اپنے مال کے ساتھ ہی اس کی زکوۃ ادا کر دے ۔ اور اگر وہ قرض ایسے شخص کے ذمہ ہو جو تنگ دست اور ٹال مٹول کرنے والا ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے اگرچہ وہ دس سال تک باقی رہے اس لیے کہ وہ عورت اس سے عاجز شمار ہو گی لیکن جب وہ اس کو اپنے قبضے میں لے گی تو وہ قبضے میں لینے والے ایک ہی سال کی زکوۃ ایک ہی مرتبہ ادا کردے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 248

محدث فتویٰ

تبصرے