سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(273) زیب وزینت کے لیے رکھے ہوئے سونے پر زکوۃ کا حکم

  • 19121
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 623

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک سائل کہتا ہے ۔کیا عورت کا وہ سونا جو اس نے زیب و زینت کے لیے رکھا ہے اس پر زکوۃ ہے کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں عورت کے سونے پر زکوۃ ہے جب وہ نصاب کو پہنچ جائے اور نصاب بیس مثقال یا پچاسی گرام ہے جب سونا اس نصاب کو پہنچ جائے گا تو اس پر زکوۃ واجب ہے خواہ وہ اس کو ہمہ وقت پہنے یا کبھی کبھار پہنے ۔جب وہ نصاب کو پہنچ جائے گا تو وہ اس کی زکوۃ ادا کرے گی ۔ اور اگر بالفرض ایک عورت کے پاس زیورات ہیں جو نصاب زکوۃ کو پہنچتے ہیں اور اس عورت کی بیٹیاں بھی ہیں اور ہر بیٹی کے پاس زیورات ہیں جو نصاب زکوۃ کو نہیں پہنچتے تو بیٹیوں کے زیورات کو جمع کر کے ان کی زکوۃ نہیں دی جائے گی کیونکہ ہر بیٹی کی دوسری سے الگ مستقل ملکیت ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 246

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ