السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا گھر کی خادمہ پر زکوۃ (فطر) ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گھر کی خادمہ پر زکوۃ فطرواجب ہے کیونکہ وہ مسلمانوں میں سے ہے لیکن کیا زکوۃ فطر اس پر واجب ہے یا اہل خانہ پر؟تو اس مسئلہ میں صل یہ ہے کہ زکوۃ فطر اس خادمہ پرواجب ہے تا ہم اگر اہل خانہ اسی طرف سے ادا کر دیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب