السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب کسی آدمی کی ایک شادی شدہ سگی بہن ہو جس کی شادی ایک فقیر الحال انسان سے ہوئی ہے کیا اس عورت کے لیے اپنے بھائیوں سے زکوۃ لینا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کا اپنے خاوند پر خرچ کرنا واجب ہے تو جب وہ فقیر ہو تو اس کی بیوی کے بھائیوں کو لازم ہے کہ وہ اپنی ہمشیرہ کو اپنے مالوں کی زکوۃ دیں تاکہ وہ اپنے اوپر اپنے فقیر خاوند اور اس کی اولاد پر خرچ کرے بلکہ یہ بیوی جب مالدار ہو تو اس پر زکوۃ واجب ہے تو وہ اپنے مال کی زکوۃ اپنے خاوند کو دے تاکہ وہ اہل و عیال پر خرچ کر سکے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب