السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا زیورات کی قیمت خرید پر زکوۃنکالنا جائز ہے یا ان کی زکوۃ نکالتے وقت ان کے وزن کی موجودہ قیمت پر زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زیورات کی زکوۃ ان کی قیمت خرید کے مطابق نہیں نکالی جائے گی بلکہ سال گزرنے پر ان کے وزن کی موجودہ قیمت پر زکوۃ واجب ہو گی۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب