سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(251) عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت کہ انھوں نے اپنے بھائی کی قبر کی زیارت کی

  • 19099
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-14
  • مشاہدات : 827

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا   کی روایت کے متعلق کیا فرماتے ہیں کہ:

"أنها زارت قبر أخيها" ؟صحیح ارواء الغلیل ۔

بلا شبہ انھوں نے اپنے بھائی کی قبر کی زیارت کی"؟(اس روایت کو ترمذی اور حاکم نے بیان کیا ہے اور علامہ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ  نے اس کو صحیح کہا ہے)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلا شبہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  کے فرمان کے سامنے کسی کا قول معتبر نہیں وہ صاحب قول کوئی بھی ہو۔ یہی عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا   کہتی ہیں۔"تم لوگوں نے ہمیں گدھوں اور کتوں کے ساتھ ملا دیا۔"یعنی جب عورت نمازی کے آگے سے گزرے تو اس کی نماز باطل ہو جاتی ہے۔

جبکہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس بات کی صراحت کرتے ہوئے فرمایا:

"يقطع صلاة المسلم المرأة والحمار والكلب الأسود"[1]

"کالاکتا، گدھا، اور عورت نماز کو باطل کر دیتے ہیں۔

عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا   معصومہ نہیں ہیں لہٰذا یہ ممکن نہیں کہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  کے فرمان کو چھوڑ کر ان کے قول کو دلیل بنایا جائے ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )


[1] ۔صحیح مسند احمد (2/299)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 229

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ