سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(247) مردوں،بچوں اور عورتوں کے جنازے کو امام کے سامنے رکھنے کی ترتیب

  • 19095
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 534

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فوت شدہ مردوں ،بچوں اور عورتوں کے جنازے کو امام کے سامنے رکھنے کی کیا ترتیب ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازیوں کا تقدم امام کی نسبت اس کے قرب کے اعتبار سے ہوتا ہے تو جنازوں کا تقدم بھی امام سے قرب کے ساتھ ہو گا۔ جب نمازوں میں مرد بچہ اور عورت ہو تو مرد کو امام کی جانب رکھا جائے گا پھر بچے کو اور پھر عورت کو رکھا جائے گا اور مردکا سر عورت کے وسط کے برابر رکھا جائے گا کیونکہ نماز جنازہ میں سنت یہ ہے کہ امام مرد کے سر کے برابر اور عورت کے وسط کے برابر کھڑا ہو۔ اگر اس کے برعکس ترتیب رکھی جائے عورتوں کو امام کے ساتھ اور مردوں کو ان سے پیچھے رکھا جائے تو یہ بھی درست ہے کیونکہ یہ ترتیب افضلیت کی بنیاد پر ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 227

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ