سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(240) کیا چیخ و پکارکر کے دوسروں کو رلانا نوحہ ہے؟

  • 19088
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 716

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض عورتیں جب میت والوں کے گھر میں تعزیت کے لیے جاتی ہیں تو وہ چیخ و پکار کرتی ہیں اور ایسا کرکے تمام حاضرین کو رلادیتی ہیں کیا ان کا یہ عمل نوحہ میں شمار ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں بلا شبہ یہ نوحہ سے ہے اور نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی پر لعنت فرمائی لہٰذا اس عورت کے لیے یہ عمل حلال نہیں ہے اور میت والوں کو بھی یہ حلال نہیں ہے کہ وہ اس عورت کو ایسا کرنے کی اجازت دیں ان پر واجب ہے کہ جب  وہ اس نوحہ والے عمل کو مسلسل جاری رکھے تو وہ اس کو گھر سے نکال دیں۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 225

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ