سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(233) مرد کا اپنی بیوی کو قبر میں اتارنا

  • 19081
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 896

سوال

(233) مرد کا اپنی بیوی کو قبر میں اتارنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں اور میرا باپ میری بیوی کی وفات کے بعد اس کے جنازے میں شریک ہوئے اور اس کی تدفین میں معاون بنے ۔پھر میں نے میرے بیٹے نے اور میری بیوی کے چچا کے بیٹے نے مل کر اس کو قبر میں اتارا۔ میں نے بعض لوگوں سے سنا کہ مجھے اپنی بیوی کو قبر میں اتارنے کا حق نہیں تھا ان کا یہ کہنا صحیح ہے یا غلط؟اگر یہ صحیح ہے تو کیا میرے ذمہ کوئی کفارہ تو نہیں ہے یا کوئی اور عمل جو میں کروں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمہارا اپنی بیوی کو قبر میں اتارنا جائز ہے اور جس نے یہ کہا کہ تجھے ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں ہے تو وہ اپنے اس قول میں غلطی پر ہے تجھ پر کوئی کفارہ نہیں بلکہ ان شاء اللہ تجھ کو اس پر اجر ملے گا۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 220

محدث فتویٰ

تبصرے