السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سجدہ والی آیت تلاوت کرنے پر کیا میں اپنی ہئیت یعنی سر اور جسم ڈھانپے بغیر سجدہ تلاوت کر سکتی ہوں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بھی حالت میں سجدہ تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں اگر چہ سر وغیرہ ننگا ہی کیوں نہ ہو کیونکہ اس مسئلہ میں راجح بات یہ ہے کہ بلاشبہ سجدہ تلاوت کے لیے نماز کا حکم نہیں ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب