السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے جب سجدے والی آیت آجائے تو کیا عورت بغیر دوپٹے یاچادر اوڑھے سجدہ تلاوت کرے یا پھر وہ اس کے علاوہ کیاکرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے لیے اولیٰ اور بہتر یہی ہے کہ جب وہ آیت سجدہ تلاوت کرے تو اپنا سر ڈھانپ کر سجدہ تلاوت کرے اور اگر وہ بغیر اوڑھنی کے بھی سجدہ کرے تو ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے،اسلیے کہ سجدہ تلاوت کا حکم نماز کا حکم نہیں ہے،وہ تو صرف بقیہ اذکار اور بھلائی کے کاموں کی طرح اللہ کے سامنے عاجزی کا اظہار اور اس کا قرب حاصل کرنے کاذریعہ ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب