سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) ولادت کی درد والی عورت کی نماز کا حکم

  • 19040
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 859

سوال

(193) ولادت کی درد والی عورت کی نماز کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میرے لیے نماز ادا کرنا جائز ہو گا جبکہ میں ولادت کی درد محسوس کر رہی ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت حیض اور نفاس سے پاکی کے ایام میں نماز ادا کرے گی لیکن اگر وہ ولادت سے ایک دن یا اس کی مثل کون دیکھے تو وہ نفاس ہی کے تابع ہو گا لہٰذا وہ اس میں نماز ادا نہیں کرے گی لیکن جب وہ خون نہ دیکھے تو وہ نماز ادا کرے گی اگرچہ وہ ولادت کی درد محسوس کر رہی ہو۔جس طرح کہ مریض نماز ادا کرے گا۔ جبکہ وہ مرض کی تکلیف میں مبتلا ہو اور جب تک وہ مریض رہتا ہے اس سے نماز ساقط نہیں ہوتی ۔(الشیخ الجبرین )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 191

محدث فتویٰ

تبصرے