سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(188) عورت کی نماز جمعہ ادا کرنے کا حکم

  • 19036
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 655

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کی نماز جمعہ ادا کرنے کا کیاحکم ہے؟کیا وہ مردوں سے قبل یا بعد میں یا ان کے ساتھ ہی ادا کرےگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت پر جمعہ واجب نہیں ہے لیکن اگر وہ امام کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرے تو اس کی نماز درست ہے اور جب وہ اپنے گھر میں نماز اداکرے تو وہ نماز ظہر یعنی چار رکعتیں اداکرے گی اور ادا بھی ظہر کا وقت داخل ہونے کے بعد کرے گی یعنی زوال آفتاب کے بعد اور جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہوا ہے کہ اس کے لیے گھر میں تنہا نماز جمعہ ادا کرنا جائز نہیں ہو گا۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 188

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ