السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت نماز جمعہ ادا کرلے تو کیا اس سے ظہر کی نماز ساقط ہو جائے گی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب عورت جمعہ کے امام کے ساتھ نماز جمعہ ادا کر لے تو وہ اس کو ظہر کی نماز سے کافی ہوگی پس اس کے لیے اس دن نماز ظہر ادا کرنا جائز نہ ہوگا لیکن اگر وہ اکیلی نماز ادا کرے تو وہ صرف ظہر کی نماز ہی ادا کرے گی نماز جمعہ ادا کرنا اس کے لیے جائز نہیں ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب