السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورتوں کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اپنے میں سے کسی عورت کو امام بنائیں جو ان کو رمضان وغیرہ میں نمازپڑھائے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جی ہاں،ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے،عائشہ، رضی اللہ تعالیٰ عنہا ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ،اورع ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایات مروی ہیں جو اس کے جواز پر دلالت کرتی ہیں لیکن عورتوں کی امام ان کے وسط میں کھڑی ہوگی اورنماز میں جہری قراءت کرے گی۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب