سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(172) نمازتراویح میں عورت کی امامت اور دیگر عورتوں کی شرکت

  • 19020
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 668

سوال

(172) نمازتراویح میں عورت کی امامت اور دیگر عورتوں کی شرکت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب عورتیں ایک گھر میں جمع ہوں اور وہ نفل ،مثلاً:تراویح یا فرض نماز پڑھنا چاہتی ہوں تو کیا ان میں سے ایک آگے بڑھ کر امامت کراسکتی ہے،جس طرح مرد امام مردوں کی امامت کراتاہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے  دیگر عورتوں کی امامت کرانا اور ان کو فرض اور تراویح پڑھانا جائز ہے لیکن وہ  صف کے آ گے کھڑی نہ ہو،جیسا کہ مرد امام صفوں کے آگے کھڑا ہوتاہے بلکہ وہ پہلی صف کے وسط میں کھڑی ہوگی۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 176

محدث فتویٰ

تبصرے