سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(161) عورت کا اس کپڑے میں نماز ادا کرنا جس میں بچے نے پیشاب کردیا ہو

  • 19009
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 772

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہوائی جہاز کے سفر کے دوران عورت کے کپڑوں پر بچے کی نجاست لگ جاتی ہے اور وہ کپڑے بدلنے کی قدرت نہیں رکھتی کیونکہ اس کے کپڑے مخازن میں ہیں تو کیا وہ اپنے ناپاک کپڑوں میں نماز پڑھے گی یا وہ زمین پر اترنے تک صبر کرے اور کپڑے  تبدیل کرکے نماز ادا کرے؟حالانکہ اسے یہ بھی یقین ہے کہ وہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد زمین پر اترے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس عورت پر بروقت نماز ادا کرنا ہی لازم ہے اگرچہ اس کے کپڑے ناپاک ہیں کیونکہ وہ نجاست کو دھونے سے یا لباس تبدیل کرنے سے معذور ہے اور اس پر نماز کا اعادہ بھی واجب نہیں ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا استَطَعتُم ... ﴿١٦﴾... سورةالتغابن

"سو اللہ سے ڈروجتنی تم طاقت رکھو۔"

نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا یہ فرمان ہے:

"مَا نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ فَاجْتَنِبُوهُ وَمَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ فَافْعَلُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ"[1]

"جب میں تمھیں کسی کام کے کرنے کا حکم دوں تو اس کو حتی المقدور بجا لاؤ اور جب میں تم کو کسی چیز سے منع کروں تو اس سے بالکل باز آجاؤ۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی)


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث(6858) صحیح مسلم رقم الحدیث(1337)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 170

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ