سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(158) جب نماز میں عورت کے کچھ بال ظاہر ہو جائیں

  • 19006
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 766

سوال

(158) جب نماز میں عورت کے کچھ بال ظاہر ہو جائیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب نماز میں عورت کے کچھ بال ظاہر ہو جائیں تو کیا اس کی نماز باطل ہو جائے گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب عورت کے معمولی سے بال اور جسم کا معمولی سا حصہ ظاہر ہو جائے تو اکثر علماء کے نزدیک اس پر نماز کا اعادہ کرنا لازم نہ ہو گا اور یہی مذہب ہے امام ابو حنیفہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ  کا اور اگر بال اور جسم کافی زیادہ ظاہر ہوجائیں تو وہ عورت وقت کے اندر ہو تو نماز کا اعادہ کرے گی ۔ یہ موقف عام علماء اور آئمہ اربعہ وغیرہ کا ہے۔(شیخ الاسلام ابن تیمیہ  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 168

محدث فتویٰ

تبصرے